فیس ماسک کاانوکھااندازخاتون کو مہنگاپڑگیا

بالی:فیس ماسک پینٹ کرکے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکناخاتون کو مہنگاپڑگیا۔انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایک خاتون نے اپنے چہرے کو پینٹ کر کے اصلی نقاب کشائی کرنے کی کوشش کی۔ اس خاتون نے ایک ویڈیو بھی بنائی کہ جب وہ سپر اسٹور میں داخل ہونے لگی تو گارڈ نے اسے اندر داخل ہونے سے روک دیا کیوں کہ اس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔


 


 


Influencers face deportation from Bali over 'provocative' prank


وہ عورت کار میں واپس آئی جہاں اس کے ساتھی نے اس کے چہرے پر ماسک پینٹ کیا اور دکھایا کہ اس نے اصلی ماسک پہن رکھا ہے۔ سکیورٹی گارڈ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے وہ اسی دروازے سے سپر اسٹور میں داخل ہوئی۔جب ویڈیو منظر عام پر آیا تو حکام نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور فیس ماسک کا مذاق اڑاتے ہوئے دھوکہ دہی کے الزام میں خاتون کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔