کوروناکیسز‘آسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑنے لگے

ممبئی:ہندوستان میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیر لیگ سے الگ ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی کرکٹر ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جارہے ہیں۔آسٹریلیائی ٹیم کے اینڈریو ٹائی نے لیگ سے پہلے ہی سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے ، جبکہ ہندوستان کے روی چندرن ایشون نے بھی کوڈ کی وجہ سے لیگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ، منتظمین کو آئی پی لیگ جاری رکھنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کی وجہ سے لیگ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔