ممبئی:بھارت کی کورونا کی بدترین صورتحال کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر بھی پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات سے متاثر ہوگئیں۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس تباہ کن صورتحال کے دوران بھارت کے ساتھ پاکستان کے سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار حوصلہ افزا ہے۔ سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بڑے دل کے پڑوسی کہا۔
بڑے دل والے پڑسیوں کا شکریہ‘سوارا بھاسکر بھی پاکستانیوں سے متاثر



















