ملتان:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم نے وہ قدم اٹھایا ہے جس سے یہ ثابت ہوگا کہ ہم جدید زراعت کی طرف گامزن ہیں ، آج جاری کردہ کسان کارڈ سے پاکستان بدل جائے گا۔انہوں نے کسانوں کے لئے کسان کارڈ کے اجراءکے لئے ملتان میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہم اسے جتنا مضبوط کریں گے ہمارا ملک اتنا ہی مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم ٹیکنالوجی کی طرف گامزن ہوں گے بدعنوانی میں کمی آتی رہے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے وقت میں ہی ، کسانوں کے لئے گندم کی سبسڈی کی قیمت میں 500روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں کسانوں کے پاس 5سوارب روپیہ آیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو موصول ہونے والی گندم ،مونگی ، مکئی اور دودھ کی قیمت کے ساتھ اضافی روپے 1100 ارب کسانوں کو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پر ایک ہزار کے ڈی ایل پی پر سبسڈی دی جائے گی جس میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کسان کارڈ کے ذریعہ قرضے بھی دے سکیں گے اور جب فصل قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ ہوجائے گی تو اس کارڈ کے ذریعے ان کی بھی مدد کی جائے گی۔
















