کراچی: محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 21 سے 40 سال کی عمر کے افراد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ، اس صوبے میں 21 سے 30 سال کی عمر کے 62ہزار197 مرد اور خواتین کورونامیں مبتلاءہوئے ، جبکہ 31 سے 40 سال کی عمر کے 60 ہزار927 افراد نے کورونا کاسامنا کیا۔محکمہ صحت کے مطابق ، اپریل میں 31 سے 40 سال کی عمر والوں میں کورونا وائرس کی تعداد 22.2 فیصد تھی ، اور اپریل میں متاثرہ افراد میں 19.7 فیصد 21 اور 30 سال کے درمیان تھے۔محکمہ صحت کے مطابق ، متاثرین میں 60 فیصد سے زیادہ افراد کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔
سندھ:21 سے 40 سال کی عمر کے افراد کورونا سے زیادہ متاثر



















