بھارت 5اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے توبات چیت کیلئے تیارہیں‘وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارت 5 اگست 2019 کے فیصلوں پر نظر ثانی کرتا ہے تو پاکستان ان تمام امور پر بات کرنے کو تیار ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغان معاملے پر کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں ہوا تو پھر خانہ جنگی ہوسکتی ہے ، لہذا افغان طالبان کو امن عمل میں شامل رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ دوحہ میں شروع امن عمل استنبول کانفرنس کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت 5 اگست 2019 کے فیصلوں پر نظر ثانی کرتا ہے تو پاکستان ان تمام امور پر بات کرنے کو تیار ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ دونوں ممالک کیلئے خود کشی ہوگی ، لہذا پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈی جی ایم اوز کے مابین ہونے والی بات چیت کا دونوں اطراف نے خیرمقدم کیا ، ہندوستانی رہنماو¿ں کی طرف سے جنگ بندی کا اعادہ کیا گیا اور ہم اور کشمیریوں نے اس کا خیرمقدم کیا ، بھارتی اقدام نے تناو¿ کو کم کیا جس کا دونوں اطراف نے خیرمقدم کیا۔