لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو نہیں معلوم کہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے اورکس کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا واحد مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے کھیل کو اتنا نیچے لے جاتی ہے جتنی کہ حریف ٹیمہو۔ زمبابوے سے پاکستان ٹیم کاہارنا ہماری کرکٹ کے لئے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم نہیں تھی لیکن سب نے پاکستان کی جیت کو سراہا کیونکہ جیت جیت ہوتی ہے اور اس سے حوصلے بلند ہوتے ہیں لیکن زمبابوے کے ہاتھوں شکست اچھی نہیں تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ دو سال جس طرح کے کاکام مینجمنٹ نے کیا ایک کھلاڑی نہیں بنا سکے ، ا نہیں علم ہی نہیں ہے کہ کس کوکھلانا ہے اور کس کونہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیں تبدیلیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا ، سلیکشن پالیسی واضح ہونی چاہئے ، کپتان ، ہیڈ کوچز اور چیف سلیکٹرز کے گروپ کو اکٹھا کرنے کی پالیسی ہونی چاہئے ، لیکن یہاں ورلڈ کپ سر پرہے۔ ، وہ نہیں جانتے کہ دانش کو کھلانا ہے یا آصف علی کو۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سلیکشن کامعیاردرست ہونا چاہئے۔
ورلڈ کپ سر پر‘ٹیم مینجمنٹ کو یہ نہیں پتہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے

















