ٹیکنالوجی نے گمشدہ اشیاءکی تلاش بھی انتہائی آسان بنا دی

ٹیکنالوجی نے کھوئی ہوئی اشیاءکی تلاش بھی انتہائی آسان بنا دی ہے۔ معروف کمپنی ایپل نے گمشدہ اشیاءکی تلاش کے لئے ایک انوکھا ڈیوائس تیار کیا ہے۔غیرملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہوٹیکنالوجی کمپنی اپیل کی جانب سے ائیرٹیگزنامی ایسی منفرد ڈیوائس تیارکی گئی ہے جس کی مدد سے باآسانی گمشدہ چیز تلاش کی جاسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھوئی ہوئی چیز فائنڈ مائی ایپ کی مدد سے مل سکتی ہے ،، ان ائیرٹیگزکو اپنی چابیوں ، بٹوے اور دیگر قیمتی سامان سے جوڑیں۔ ائیر ٹیگس منسلک ہونے کے بعد ، جیسے ہی آپ کی کوئی چیز آپ سے کچھ دور ہوجائے گی ، نوٹیفکیشن ایئر ٹیگ کی مدد سے فوری طور پر موبائل فون پر آجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ چھوٹی سی ڈیوائس اپیل کی پروڈکٹ (آئی فون یاآئی پیڈ)سے ہی منسلک ہوسکے گی اس آلہ کی قیمت 29 ڈالر ہے ، جبکہ چارڈیوائسز خریدنے پر قیمت 99 ڈالراداکرناہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس 30 اپریل سے دستیاب ہوگی ۔