پاکستان کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی خدشہ

اسلام آباد:پاکستان میں آکسیجن کمپنیوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر موجودہ کورونا کی لہر کے دوران صنعتی شعبے کو آکسیجن کی فراہمی بند نہ کی گئی تو اسپتالوں میں شدید قلت ہوسکتی ہے۔حکام نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ اگر اسپتالوں میں مسلسل آکسیجن کی فراہمی نہ کی گئی تو ہندوستان کی طرح کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔آکسیجن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر ان کے پاس ایک ماہ کا ذخیرہ ہوتا ہے ، لیکن موجودہ صورتحال میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنا پڑتی ہے۔پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ، ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن مہیا کرتی ہیں۔ فی الحال ، وہ اپنی پیداوار کا 100 فی صد دے رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسوں میں اضافے سے آکسیجن کمپنیوں پر دباو¿ بڑھے گا۔