ہم ایس او پیز پر عمل نہ کرکے بڑی غلطی کررہے ہیں‘اسدعمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ایک بیان میں ، اسد عمر نے کہا کہ اسپتال مستقل طور پر بھر رہے ہیں اور کورونا میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار تک پہنچ چکی ہے ، شدید مریضوں کی موجودہ تعداد گذشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس وقت آکسیجن کی فراہمی دباو¿ میںہے انہوں نے کہا ، "ایس او پیز کا نفاذ کم ہورہا ہے۔ ہم ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرکے ایک بہت بڑی غلطی کررہے ہیں۔ جب سے کورونا آیا ہے ، ہم نے بہت متاثرہ افراد کو دیکھا ہے اور ہمارا پڑوسی ملک ایک گہرے بحران کا شکار ہے۔"۔