اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیوکی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لئے وزیر مقرر کیاکرسکتے ہیں اور ان اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، لہذا مستقبل میں فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں سینیٹر بنایا جائے یا انتخابات لڑیں۔ حماد اظہر کے صرف 18 دن بعد ، وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور انہیں وزیر توانائی بنا دیا گیا ، جبکہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی اور انہیں وزارت برائے اقتصادی امور اور وزارت صنعت و پیداوار دیا گیا۔ . وزیر توانائی عمر ایوب کو تبادلہ کرکے وزیر برائے اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کووزیراطلاعات عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
کابینہ میں ردوبدل:شوکت ترین نئے وزیرخزانہ


















