وفاقی کابینہ:تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی ، اس کی سمری وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کو ارسال کی تھی۔ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کے لئے منظوری وفاقی سرکار سے سرکولیشن سمری کے ذریعے طلب کی گئی ہے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے اعلان پر کام شروع کردیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا اعلامیہ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق ، وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے رول 11B کے تحت سمری تیار کی ، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔