گورنرپنجاب نےکمرشل کورٹس کے قیام کاآرڈیننس جاری کردیا

لاہور:گورنرپنجاب نے لاہورسمیت5 اضلاع میں کمرشل کورٹس کے قیام کاآرڈیننس جاری کردیا ، کمرشل کورٹس میں ملزم کے پیش نہ ہونے پر 2 تاریخوں کے بعدکیس کافیصلہ کردیاجائےگا،دیگرعدالتوں میں زیرسماعت کمرشل کیسزنئی کمرشل کورٹس منتقل کردیئے جائیں گے۔گورنرپنجاب چودھری سرور کاکہناتھا کہ کمرشل کورٹس کے قیام سے سرمایہ کاروں کاحکومت اورلیگل سسٹم پراعتمادبڑھے گا،بزنس کیمونٹی کوبروقت انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمرشل کورٹس میں کیسزمیں غیر ضروری التوابھی نہیں ہوگا۔