اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وارجاری ہیں اور ملک میں وباءسے اموات کی تعدادپندرہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور کیسزسات لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اکتالیس ہزارچھ سوننانوے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے4400 میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 102 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 9.6 فیصد رہی۔
کورونا:پاکستان میں اموات15ہزار‘کیسز7لاکھ سے تجاوز


















