اسلام آباد:این سی او سی نے ملک بھر کے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کو 28 اپریل تک گریڈ ایک سے آٹھ تک کے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا سے متاثر نہیں ہوتا ہے ، لہذا متاثرہ اضلاع میں کلاس ایک سے آٹھ کے اسکول 28 اپریل تک بند رہیں گے۔ 28 اپریل کو ہم غور کریں گے کہ کیا عید تک اسکول بند رکھنا ہے یا عید سے پہلے ان کو دوبارہ کھولنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع سے وابستہ صوبے فیصلہ کریں گے کہ کن اضلاع کے اسکول بند ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے ہوں گے ، یعنی یہ امتحانات 24 مئی سے پہلے نہیں ہوں گے اور امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں داخلے کو بھی آگے بھیجنے کو کہا گیا ہے جیسے امتحانات میں تاخیر ہوتی ہے تو نتیجہ بھی دیر سے آجائے گا ، بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس معاملے پر بات چیت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
کورونامتاثرہ اضلاع میں آٹھویں تک سکولز بند رکھنے کا فیصلہ


















