اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے خیبرپختوخواہ کے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوامیںسرکاری ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کالعدم



















