آئندہ شہباز شریف ‘ حمزہ سے رابطے رکھیں گے‘بلاول

خیرپور:چیئرمین پیپلزپارٹیبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف ہماری پارٹی ہی پاکستان تحریک انصاف کی مخالفت کررہی ہے، باقی دوست اپوزیشن سے اپوزیشن میں مصروف ہیں ، صورتحال کا فائدہ وزیراعظم کو پہنچ رہا ہے، آئندہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطے رکھیں گے۔میرے کارکنوں کے کچھ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے بارے سوالات ہیں لیکن اس پرزورنہیں دیتے۔ عمران خان میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں۔ خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم کسی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے، اپوزیشن کی کچھ جماعتیں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ہم نے ڈیل کی ہے، ہماری پارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی،الزامات ایک دوسرے پرنہیں لگانے چاہئیں۔ غلط بیان بازی اپوزیشن کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا، میں بھی اچھے طریقے سے جواب دے سکتا ہوں لیکن ابتک نہیں دے رہا۔ چھوٹے ایشوزکے بجائے حکومت مخالف تحریک پرتوجہ دینی چاہیے، ہرصوبے میں جاکربہت محنت کی اورپی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، آج بھی چاہتا ہوں اپوزیشن جماعتیں ملکرکام کریں، اپوزیشن ملکرمقابلہ کرے گی توخان اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گا، وزیراعظم کی اکثریت قومی اسمبلی میں بے نقاب ہوچکی تھی، اس وقت حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی تھی۔آج بھی سمجھتا ہوں آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ بطورپی ڈی ایم سربراہ مولانا کی ذمہ داری ہے تمام جماعتوں کومتحد رکھیں۔