سندھ‘50 فیصد مسافروں کو انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں سفر کی اجازت

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا کی وجہ سے 50 فیصد مسافروں کو انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ، 50 فیصد مسافر کورونا کی وبا کے پیش نظر مسافر گاڑیوں میں سفر کرسکیں گے اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔سکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ گاڑیوں میں مسافروں کا 50فیصدبوجھ آج سے لاگو ہوگا۔