اسلام آباد:حکومتی اتحادیوں نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اچانک برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حفیظ شیخ کو ہٹانے کے مناسب طریقے موجود تھے ، لیکن ایسا طریقہ اختیار کیا گیا اور ان کی توہین کی گئی۔وزیراعظم کے فیصلوں سے جمہوریت نہیں آمریت کی عکاسی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹانے پر ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم کو ایسے فیصلے کرنے پڑیں گے تو حکومت کے لئے یہ خطرناک ہوگا۔۔
















