کورونا‘مزید98افرادلقمہ اجل بن گئے‘مثبت کیسز کی شرح9.9فیصد

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 98 افراد لقمہ اجل بن گئے اورچارہزارنوسوچوہتر کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50055 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 4974 افراد نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا جبکہ 98 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 9.9 فیصد رہی۔