جے ڈی وینس، وٹکوف، باقر قالیباف ، عباس عراقچی مذاکراتی ٹیموں میں شامل

واشنگٹن، تہران (مشرق نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر کے بعد جنگ بندی مذاکرات کیلئے جامع مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات جمعہ کو اسلام آباد میں ہوں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور ایران کی اہم شخصیات شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے جبکہ امریکہ کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس اور صدر ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔