واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے شہید ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی کو بیٹی سمیت گرفتار کرلیا ۔
محکمہ خارجہ کے مطابق قاسم سلیمانی کے رشتے داروں کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ) کا درجہ منسوخ کر دیا ،حامدہ سلیمانی افشار ،بیٹی اب امیگریشن و کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں،دونوں نے امریکی فوجیوں پر حملوں کی حمایت ،نئے سپریم لیڈر کی تعریف کی اور امریکہ کو برا بھلا کہا۔
مارکو روبیو نے کہا ماں اور بیٹی کو جلد ملک بدر کردیا جائے گا، ٹرمپ انتظامیہ امریکہ مخالف دہشتگردی کے حامی غیر ملکی شہریوں کو رہنے کی اجازت نہیں دے گی ،حامدہ سلیمانی افشار کے شوہر کابھی ملک میں داخلہ بند کردیا۔
امریکہ ،شہید ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور پوتی گرفتار
















