لاہور:( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کے عوام کیلئے بڑا ریلیف پیکیج ،صوبے بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن چارجز ختم ،ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی۔
اپنے بیان میںمریم نواز نے کہا ہررجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لٹرپٹرول پر2ہزارروپے سبسڈی دی جائےگی،ریلیف پیکیج کافوری آغازکردیا،فیول سبسڈی کیلئے ہیلپ لائن 1000پر کال، پلے سٹور پر موبائل ایپ ،ویپ پورٹل پر اپلائی کرنے کی سہولت ہوگی،عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کےلئے شب و روز کوشاں ہیں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا گندم کاشت کرنےوالے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی،ہر ایک ایکڑ کےلئے 10 لٹر ڈیزل پر 150روپے سبسڈی دی جائےگی،عالمی بحران کے دوران تیل نرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے، ہر کسان بھائی کےساتھ ہوں۔
مریم نواز نے کہاشفاف و موثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہچانے کےلئے ذاتی طورپر سبسڈی نظام کی نگرانی کر رہی ہوں،کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ساتھ کھڑی رہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام،موٹر بائیک رجسٹریشن چارجز ختم،ٹرانسفر فیس معاف



















