عوام کو جلد ریلیف ترجیح،مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے کہا ہے مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،جلد سے جلد ریلیف کو یقینی بنایاجائےگا۔

خطے کی حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ،حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا موثر و شفاف نظام کے تحت سبسڈی رقم پبلک ٹرانسپورٹرز ،مال بردار گاڑیوں کے اکاونٹس میں منتقل ہونا شروع ہوگئی،معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی جلدفراہمی یقینی بنائی جائےگی،مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم عوام پر خرچ کریں گے۔