خلیج بحران میں سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے، اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے گفتگو

اسلام آباد (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن رشید الزیانی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاک چین 5 نکاتی امن اقدام مشرق وسطیٰ اور خلیج میں استحکام کیلئے اہم قرار دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے مکالمہ اور سفارتکاری کو مسائل کے حل کا واحد راستہ قرار دیا جبکہ بحرینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کو سراہا۔

گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔