ایک اور دھواں دھار اننگز،پٹرول137.24، ڈیزل184.49 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک اور دھواں دھار اننگز،پٹرول137.24،ڈیزل184.49روپے لٹر مہنگا،دونوں458.41،520.35پر ناٹ آﺅٹ،قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچیں،حکومت نے موٹر سائیکل والوں کیلئے 3ماہ تک 20لٹر پٹرول پر 100روپے ریلیف،گڈز ٹرانسپورٹرز کو ماہانہ 70 ہزار،کسانوں کیلئے 1500روپے ایکڑ سبسڈی دینے کااعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا علی پرویز ملک ،سینیٹر اورنگزیب نے کہاخطے میں نئی جنگ کے باعث توانائی قیمتوں میں بھونچال،تیل نرخ انتہائی بلند،مشکل فیصلے کرنا مجبوری،قوم کو اتحا د کی اشد ضرورت ہے،کفایت شعاری مہم کے تحت یکم مارچ سے اب تک 129کی سبسڈی دے چکے،پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی گئی،پٹرول 458.41،ڈیزل کی نئی قیمت 520.35روپے لٹر مقرر کردی۔

علی پرویز ملک نے کہا طوفان برپا کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں،معاملہ چند ہفتوں سے بگڑتا جارہا ہے،پاکستان ، دبئی ، عمان کی منڈیوں سے 90 فیصد توانائی حاصل کرتاہے ، دونوں ممالک میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، حکومت کفایت شعاری ، کابینہ تنخواہوں ،سرکاری پٹرول،ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کر کے عوام کے آگے دیوار بننے کی کوشش کرتی رہی۔

وزیر پٹرولیم نے کہا خارجہ محاذ پر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل کی کاوشوں کےساتھ بھرپور کوشش کرنی چاہیے آگ کو بجھاکرپرانے راستے کی طرف جاسکیں،بڑی بیٹھک میں وزیر اعظم شہباز شریف، فوجی قیادت اور وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی، فیصلہ کیا گیا سبسڈی سے ہٹ کر کمزور طبقات کو ریلیف دیا جائے گا،تعاون پر اتحادی جماعتوں،وزرائے اعلیٰ کے مشکور ہیں۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا قیمتوں میں اضافہ قیادت کے فیصلے کے بعد کیا گیا،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،موٹرسائیکل والوں کوماہانہ 20 لٹر پٹرول ، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر 100 روپے ریلیف،گڈز ٹرانسپورٹرز 70 ہزار،کسانوں کو 1500 روپے ایکڑ سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہاعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،مارکیٹیں دن میں کھلیں گی تاکہ بجلی کی کھپت و ایندھن کو بچایا جائے، اوقات صوبائی حکومتوں کےساتھ مشاورت کر اگلے ہفتے تک طے کرلیے جائیں گے،کوشش ہے ٹارگٹڈ سبسڈی حقیقی حقدار تک پہنچے،بروقت فیصلوں سے ایندھن کی فراہمی میں تعطل نہیں آیا۔