امارات کومالی ذخائرکی واپسی کو غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے،وزارت خارجہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت خارجہ نے یو اے ای کے مالی ذخائرپرتبصروں کوبے بنیاد وحقیقت کے منافی قراردےدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے، حکومت طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے،ذخائر کی واپسی معمول کی مالیاتی کارروائی ،غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دیرینہ ،برادرانہ تعلقات قائم ،دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری ،دفاع سمیت مختلف شعبوں میں سٹریٹیک تعاون جاری ہے،مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہیں۔