مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا ،ملکی ترقی وخوشحالی،امن کیلئے خصوصی دعائیں

لاہور: (وقائع نگار،کرائم رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔

گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا،ملکی ترقی وخوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسیحی برادری نے عبادات کے دوران محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام اجاگر کیا،لاہور سمیت تمام شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پولیس ،ایلیٹ فورس کے کمانڈوز مسلسل گشت کرتے رہے ۔