حکومت مسیحی برادری کے حقوق کی محافظ ہے: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا ءاللہ تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو اہم پیغام دیا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسیحیوں کا بھی خون شامل ہے، پاکستان میں رہنے والے مسیحی ملک کو عظیم بنانے کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسیحی برادری کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا، ملک کے دفاع اور تعلیمی نظام میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، جب جب تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، عوام کو ریلیف دیا جائیگا، اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی گئی ہے۔