پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں پر سبقت لے گیا،عظمیٰ بخاری

لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں پر سبقت لے گیا،جب بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بات آئے گی پنجاب حکومت سب سے آگے ہوگی۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا مریم نواز عوام کوریلیف پہنچا کر دلی سکون محسوس کرتی ہیں،مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑا، پورے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر مفت کر کے عوام کے دل جیت لیے جب تک موجودہ جنگی صورتحال برقرار رہے گی عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں مکمل مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز ہر اقدام میں کسان بھائیوں کو ترجیح دیتی ہیں،2سالوں میں تاریخی اقدامات کیے گئے،سوشل میڈیا پر عوام کے خیر خواہ ہونے کا ڈھونگ رچانے والوں کی صوبائی حکومتیں سوئی ہوئی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 80روپے کمی کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا ‘ کفایت شعاری مہم سے حاصل ہونےوالی رقم کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچائے جا رہے ہیں۔