لاہور:(وقائع نگار)وفاقی وزرا نے کہاہے حکومت نے بروقت فیصلوں سے پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی،پبلک ،گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا خطے کے کئی ممالک میں پٹرول کی قلت ،پاکستان میں کوئی بحرانی صورتحال نہیں،مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا مشکل ،مشاورت کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور سبسڈی کا نظام واضح کیا گیا،وزیراعظم نے واضح کردیاتب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام خود کو محفوظ محسوس نہ کریں،عوامی ریلیف کےلئے پٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے لٹر تک کمی لائی گئی ۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم نے چاروں صوبوں کی قیادت کو اکٹھا کرکے اقدامات کیے، عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مکمل سبسڈی سے پورا نہیں کیا جاسکتا، ٹرانسپورٹ سیکٹر کےلئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے براہ راست کیش ٹرانسفر کا نظام تیار ہے،وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی ،پورے ملک میں تیل کی قلت نہیں ،حکومت نے ایندھن کی مسلسل فراہمی کا بندوبست کر رکھا ہے،حکومت نے 3ہفتوں تک 129 ارب کی سبسڈی دے کر عوام کو عالمی مہنگائی سے بچایا ،سرکاری سطح پر تیل اخراجات میں 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرکے بچت مہم کا آغاز کیا گیا۔
مصدق ملک نے کہا حکومتی معاشی پالیسیوں کا محور عام آدمی کی فلاح ہے، خوراک کی ترسیل کرنےوالے ٹرکوں کےلئے ڈیزل پر خطیر رعایت دی جائے گی ،مال بردار گاڑیوں کو ماہانہ 80 ہزار تک سبسڈی دینگے، وزیر اعظم کا مقصد کسان ،مزدور کےلئے عزت کی زندگی یقینی بنانا ہے،توانائی کی بچت قومی فریضہ ،شہری پٹرول و بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں،مہنگا تیل خرید کر سستا فروخت کرنا زیادہ عرصے تک ممکن نہیں،ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی وزیراعظم کا عزم ہے۔
پبلک ،گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا،وفاقی وزرا



















