بھارت سفارتی محاذ پر ناک آﺅٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے،انڈین میگزین


نئی دہلی: (مشرق نیوز)انڈین میگزین نے اعتراف کیا ہے بھارت سفارتی محاذ پر ناک آﺅٹ ،پاکستان کا ایران امریکہ جنگ میں ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے۔

پالیسی میگزین میں بھارتی صحافی و تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں لکھا مودی نہیں بلکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سفارتکاری کے مرکز ہیں، خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو گیا ، پاکستان نے سفارتکاری سے اپنا کردار بڑھایا ،چین کےساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی سفارتی اہمیت نمایاںبڑھی،بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا لگا کیونکہ نئی دہلی اہم مشرق وسطیٰ مذاکرات سے باہر ہو گیا، مودی حکومت کےلئے سبکی ہے امریکہ کےساتھ بھارت کا اثر و رسوخ کمزور پڑ گیا۔

آرٹیکل میں بھارتی صحافی نے لکھا پاکستان کو تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام ، عالمی طاقتیں اب اسلام آباد کو نظر انداز نہیں کر سکتیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا بڑا کھلاڑی بن کر سامنے آیا، مودی کی خارجہ پالیسی ہر محاذ پر ناکام ر ہی،پاکستان نے ایک بار پھر1971جیسا سفارتی کردار حاصل کر لیا، اسلام آباد امریکہ، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان پل بن گیا، ٹرمپ نے مودی کی بجائے پاکستان پر اعتماد کیا۔