گیس ونڈ فال لیوی کی تقسیم ،پنجاب خیبر پختونخوا کی تجویز کاحامی،برابر حصہ مانگ لیا


لاہور: (وقائع نگار)گیس ونڈ فال لیوی کی تقسیم ،پنجاب نے خیبر پختونخوا کی 50، 50شیئرنگ تجویز کی اصولی حمایت کر تے ہوئے مستقبل میں بھی برابر حصہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق سے تمام گیس لائسنسز و دریافتوں کی تفصیلات مانگنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاصوبوں کو اپنے مالی حقوق کے حصول کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے، وسائل کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، پنجاب نے اصولی حمایت کےساتھ اپنے مستقبل کے مالی مفادات بھی سامنے رکھ دیئے اورگیس آمدن تفصیلات خفیہ رکھنے کی بجائے شیئر کرنے پر زور دے دیا۔