کمپالا:(مشرق نیوز) یوگینڈا کے آرمی چیف نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ایران کیخلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ۔
جنرل مہوذی کائنیروگابا نے اپنے بیان میں کہا یوگینڈا کی افواج اسرائیل کےساتھ کھڑی ،ضرورت پڑنے پر لڑنے کےلئے تیار ہیں،مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے تاہم اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگینڈا بھی جنگ میں شامل ہو جائے گا،یوگینڈا کے آرمی چیف نے کہااسرائیل کو مدد درکار ہو تو یوگینڈا کی فوج صرف اشارے کی منتظر اور فوری تعاون فراہم کرے گی۔
یوگینڈا کے آرمی چیف نے ایران کیخلاف جنگ لڑنے کی پیشکش کردی
















