تہران:(مشرق نیوز)ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کے عالمی معاہدے ’ ’این پی ٹی“سے علیحدگی پر غور شروع،3نکاتی منصوبہ تیار کرلیا،اقدام کا مقصد آئی اے ای اے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکہ ،اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔
تہران کے رکن اسمبلی مالک شریعتی نے کہاپارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ہنگامی منصوبے کے 3اہم نکات ہیں،این پی ٹی سے علیحدگی کا اعلان، 2014 کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کےلئے بنائے گئے قوانین میں تبدیلی یا خاتمہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ نئے بین الاقوامی معاہدے کی تشکیل شامل ہے تاکہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے،مجوزہ تعاون میں شنگھائی تعاون تنظیم و برکس جیسے گروپس کے ممالک برازیل، روس، بھارت، چین ، جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کے عالمی معاہدے سے علیحدگی پر غور شروع،3نکاتی منصوبہ تیار
















