نئی دہلی :(مشرق نیوز)جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں بھی آواز یں بلند،سفارتی زبان اور پالیسی پر سوالات اٹھ گئے۔
ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمع نے نازیبا بیان کو سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان کو ایران کےساتھ مذاکرات کےلئے منتخب کیا جانا اور بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔
کانگریسی ممبر سپریا شری نیتے نے سوال اٹھایا روس یوکرین جنگ میں ثالثی کی پیشکش یا جنگ رکوانے کے بھارتی دعویٰ کو کیا نام دیا جائے؟،ممبر پون کھیرا نے کہامودی کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوشش کے وقت کیا بھارت ایک بروکر ملک نہیں تھا؟۔
بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہاجے شنکر کے نازیبا الفاظ محض سڑک کی زبان ہے، کسی وزیر خارجہ کے شایان شان نہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق جے شنکر کا حالیہ بیان اپریل 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی خواہش والے بیان سے یکسر متصادم ہے ،جے شنکر کا غیر سفارتی بیان ہزیمت چھپانے کا دفاعی ردعمل ہے، حالیہ خلیجی بحران میں بھارت کو مرکزی کردار نہ ملنا بھارت کی سفارتی ناکامی ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نام نہاد امن کے دعویدار بھارت کی سفارتی ساکھ اور سنجیدگی پر سوالات اٹھا دئیے ۔
جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں بھی آواز یں بلند
















