جنگ ٹرمپ کے گلے پڑ گئی،ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات امریکہ کی داخلی سیاست پر بھی نمایاں،صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ۔

برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی ،امریکی عوام کی اکثریت ایران پر حملوں کے فیصلے سے متفق نہیں ،61 فیصد افراد نے اقدام کی مخالفت ،35 فیصد کی جانب سے حملوں کی حمایت کی گئی۔

ماہرین نے کہاتیل کی بڑھتی قیمتیں، معاشی دباو اور جنگی صورتحال عوامی رائے پر اثر انداز ہو رہے ہیں، حکومت کو اندرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔