منیلا:(مشرق نیوز)پیڑول و گیس کی قلت،ملائیشیاءمیں قومی توانائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے کہا مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ایندھن کی فراہمی ،توانائی نظام کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ،خطے میں بڑھتی کشیدگی خصوصاً ایران سے جڑی صورتحال عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتی ہے،انرجی ایمرجنسی کے بعد توانائی شعبے میں ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ایندھن ذخائر میں اضافے ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے متبادل ذرائع استعمال کرنے کو فروغ دیا جائے گا۔
دریں اثنا حکومت نے عوام کو یقین دہانی کرائی فوری طور پر ایندھن کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ،صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پیڑول و گیس کی قلت،ملائیشیا میں قومی توانائی ایمرجنسی نافذ
















