نیویارک:(بیورورپورٹ)طالبان کی سرپرستی میں پھیلتے دہشتگرد گروہ خطے کیلئے سنگین خطرہ ،افغانستان کامعاشی و سیاسی ڈھانچہ تباہ،عوام کی زندگی اجیرن ،امریکی جریدے نے شدت پسندی کے فروغ میں مصروف افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کو آشکار کردیا۔
سمال وارز جرنل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی موجودہ سنگین صورتحال علاقائی و عالمی سطح پر شدید خطرات پیدا کر رہی ہے،طالبان رجیم میں ساختی کمزوریاں، ناکام ادارے، گہرا معاشی سکڑاو اور وسیع پیمانے پر سماجی اخراج نے عدم استحکام کو شدت دی ، معاشی تباہی کے باعث افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی شدید غربت و افلاس کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق تنہائی کے شکار افغانستان میں انتہا پسندانہ بیانیوں ، جرائم پیشہ نیٹ ورکس پنپ رہے ہیں،خواتین کی پسماندگی، تعلیم سے محرومی اور ملازمت پر پابندیاں افغان اداروں کے زوال کو مزید تقویت دے رہی ہے۔
افغان طالبان کی سرپرستی میں پھیلتے دہشتگرد گروہ خطے کیلئے سنگین خطرہ
















