جنگ کی بجائے بات چیت کو فوقیت دیں،چین کاایران کو مشورہ

بیجنگ،تہران:(مشرق نیوز)جنگ کی بجائے بات چیت کو فوقیت دیں،چین نے ایران کو مشورہ دےدیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیااورخطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا مسائل کا حل جنگ نہیں ،مذاکرات میں ہے،موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو امن مذاکرات شروع کرنے کے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وانگ یی نے کہاتنازعات کو طاقت کے استعمال کی بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،کشیدگی علاقائی وعالمی امن اور معیشت کےلئے خطرہ بن سکتی ہے،دونوں رہنماوں نے رابطے برقرار رکھنے اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔