ایرانی حملوں میں امریکی اڈوں کو بھاری نقصان،سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق


نیویارک:(بیورورپورٹ)ایران کے شدید حملے، مشرق وسطیٰ میں امریکی فو جی اڈوں کو بھاری نقصان ،متعدد فوجی ہلاک،نیویارک ٹائمز نے تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف پر ڈرون و میزائل حملے کیے ،کم از کم 17 امریکی تنصیبات ،مقامات کو نقصان پہنچا ،متعدد فوجی بھی مارے گئے،سیٹلائٹ تصاویر، تصدیق شدہ سوشل میڈیا ویڈیوز اور امریکی و ایرانی حکام کے بیانات کی بنیاد پر کم از کم 17 مقامات کو نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ،کئی تنصیبات کو ایک سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے ہزاروں ڈرون و میزائل فائر کیے ،زیادہ تر کو امریکہ ،اتحادیوں نے روک لیا تاہم کئی امریکی فوجی اڈوں یا تنصیبات کو نقصان پہنچا،جنگ کے پہلے دن 28 فروری کو ایران نے سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس، کویت میں علی السالم ائیر بیس اور کیمپ بوہرنگ ، قطر میں العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا، قطر میں قائم العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے،سیٹلائٹ تصاویر میں کئی مقامات پر عمارتوں ، مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان دیکھا گیا ،یکم مارچ کو کویت کی شعیبہ بندرگاہ پر ایرانی ڈرون حملے میں 6،سعودی عرب میں فوجی اڈے پر ہونےوالے حملے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا۔

حکام کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں ایرانی حملوں کی شدت میں کمی آئی تاہم العدید ائیر بیس، علی السالم ائیر بیس، الظفرہ ایئر بیس، کیمپ بوہرنگ اور بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا گیا ،ایران نے امریکی فضائی دفاعی و مواصلاتی نظام کو بھی ٹارگٹ کیا،تھاڈ ائیر ڈیفنس سسٹم کے ریڈار اور سینسر شامل ہیں،اردن کے موافق السلطی ائیر بیس پر سیٹلائٹ تصاویر میں فضائی دفاعی سینسر کو شدید نقصان دکھائی دیا ،بحرینی دارالحکومت منامہ میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر پر حملے سے مواصلاتی ریڈار کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں الرویس تنصیب ، قطر کے قریب ام دہال کے مقام پر نصب طویل فاصلے کے ریڈار سسٹم کو بھی نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ،دبئی میں امریکی قونصل خانے ، کویت سٹی اور ریاض میں امریکی سفارت خانے ہدف رہے،حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔