ایران، امریکہ، اسرائیل جنگ کے 5 ممکنہ منظرنامے زیرگردش

تہران (مشرق نیوز) ایران جنگ کے انجام کے حوالے سے 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے۔ امریکی نیوز سائٹ کے مطابق امریکہ، ایران دوبارہ مذاکرات کریں اور ایرانی جوہری پروگرام محدود کرنے پر نیا معاہدہ ہو جائے۔ ایک ممکنہ منظرنامہ یہ بھی ہے کہ امریکہ دباو یا خفیہ کارروائیوں سے ایرانی قیادت تبدیل کر دے اور امریکہ موجودہ ایرانی نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کردے۔

امریکی نیوز سائٹ نے یہ ممکنہ منظرنامہ بھی پیش کیا ہے کہ جنگ، معاشی بحران، سیاسی دباو کے باعث ایران میں احتجاج شروع ہو جائے اور نظام حکومت گر جائے۔ نیو سائٹ کے مطابق ایک منظر نامہ یہ بھی بن سکتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل زمینی کارروائی کرکے ایرانی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دیں یا قبضے میں لے لیں۔

ممکنہ منظر نامے میں یہ بھی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کی میزائل و ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دیکر فتح کا اعلان کر دیں اور فوج واپس بلالیں۔