طاقت مسئلے کا حل نہیں،ایران پرحملے فوری روکے جائیں،چین


بیجنگ :(مشرق نیوز)چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومتی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی،ایران ،خلیجی ملکوں کی سلامتی ،خود مختاری کااحترام کرے،جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔