اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون میں داخلہ محدود کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بیرسٹر قائم نواز نے اعلامیہ جاری کر دیا،اعلامیہ کے مطابق ریڈ زون بندش کے باعث وکلاءکو عدالت پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بار ایسوسی ایشن کی عدالتوں سے وکلاءکےخلاف احکامات نہ دینے کی درخواست ہے، سکیورٹی صورتحال کے باعث کئی وکلاءعدالتوں میں پیش نہ ہو سکیں گے،بار ایسوسی ایشن نے کہا عدالتیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وکلاءکو ریلیف دیں۔
سکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون میں داخلہ محدود
















