انتظامی مسائل کے باعث خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین موخر

تہران: (مشرق نیوز) انتظامی مسائل،شہید ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین موخر کردی گئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تاخیر کی وجہ انتظامی مسائل ہیں،اجتماع کو ملتوی کرنے کا فیصلہ دیگر صوبوں کے شہریوں کی جانب سے آنےوالی آرا کی روشنی میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کی جانا تھی مگر تدفین کا دن اور وقت ابھی تک طے نہیں کیا گیا،ایرانی اعلیٰ قیادت نے کہا جب حالات مناسب ہوں گے تو تاریخ کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔