نئی دہلی: (مشرق نیوز) کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے بھارت نے اسرائیل کی حمایت میں ایران جیسے اتحادی کو تنہا چھوڑ دیا۔
بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں سونیا گاندھی نے لکھا بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کرکے اور اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا ہے، بھارت تاریخی طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان نہایت محتاط توازن قائم رکھتا آیا ہے لیکن اب مودی نے سیاسی نمائش کی نذر کردیا ، طرز عمل نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردئیے
سونیا گاندھی نے کہا ایرانی سپریم لیڈر کے قتل پر بھارت کا مدہم ردعمل اس بات کا واضح اشارہ ہے نئی دہلی اپنی آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے سے دستبردار ہوگئی ہے، دہائیوں پر محیط متوازن خارجہ پالیسی کو سیاسی مفاد کی نذر کر دیا گیا۔
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو تنہا چھوڑ دیا، سونیا گاندھی
















