واشنگٹن ، تل ابیب:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)جنیوا مذاکرات کےساتھ فوجی تیاری بھی تیز، امریکی بحری بیڑا اسرائیل پہنچ گیا۔
ایتھنز میں امریکی سفارت خانے نے جہاز کی موجودگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے سوالات واشنگٹن میں پینٹاگون کو بھیج دئیے،امریکی صدر ٹرمپ گزشتہ سال ایران پر حملوں کا حکم دے چکے ہیں اور وہ بارہا خبردار کر چکے ہیں اگر ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام پر نیا معاہدہ نہ کرے تو مزید فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے،مغربی ممالک کو خدشہ ہے ایران کا جوہری پروگرام ایٹمی ہتھیار کی تیاری کی طرف بڑھ سکتا ہے، تاہم تہران الزام کی تردید کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اس وقت امریکہ کے ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز USS Abraham Lincoln سمیت درجن سے زائد جنگی جہاز موجود ہیں، جن میں نو ڈسٹرائرز اور دیگر جنگی بحری جہاز شامل ہیں،خطے میں بیک وقت دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کی موجودگی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے،مزید بر آں اسرائیل میں تعینات امریکی سفارتخانے کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے اگر وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو آج ہی روانہ ہو جائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہدایت اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہیکبی نے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے دی ،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے امریکی سفیر نے سفارت خانے کے عملے کو ای میل بھیجی جس میں کہا گیا جو ملازمین یا ان کے اہل خانہ اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں فوری روانہ ہونے کا بندوبست کریں۔
ای میل میں کہا گیا سفارتخانے کی جانب سے غیر ضروری سرکاری عملے اور اہل خانہ کو رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے اس لیے ممکن ہے فلائٹس میں نشستیں کم پڑ جائیں،عملہ بن گوریون ائیرپورٹ سے کسی بھی دستیاب پرواز پر جگہ حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ پہلے مرحلے میں ہی ملک سے باہر نکل سکیں،سفیر نے ای میل میں یہ بھی لکھا گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم جو لوگ جانا چاہتے ہیں بہتر ہے جلد از جلد روانگی کا منصوبہ بنائیں۔
جنیوا مذاکرات کےساتھ فوجی تیاری بھی تیز، امریکی بحری بیڑا اسرائیل پہنچ گیا
















