اسلام آباد :(بیورورپورٹ)ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میںایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا،دوران سماعت بریفنگ دی گئی جنوری میں 8 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھا تاہم اصل فی یونٹ فیول لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی،سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا پن بجلی سے کم پیداوار اور کھپت زیادہ رہنے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا۔
ممبر نیپرا پنجاب آمنہ احمد نے سماعت کے دوران کہا بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں تو بہتری کی امید تھی مگر چیزیں الٹی طرف جا رہی ہیں، آمنہ احمد نے سوال اٹھایا جنوری میں فرنس آئل والے پلانٹس کیوں چلائے گئے؟ حکام نے جواب دیا پیک ڈیمانڈ بڑھنے سے طلب پوری کرنے کیلئے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے، ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا جو اضافہ مانگا گیا ہے اس کی وجہ فرنس آئل کا استعمال ہے، آمنہ احمد نے ایک بار پھر کہا ابھی تک جو سوچا ہوا تھا چیزیں اس کے الٹ ہی جا رہی ہیں۔
ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
















