معاشی استحکام، ٹیکس نیٹ میں وسعت ہدف ہے،سینیٹر اورنگزیب


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے ٹریک اینڈ ٹریس نظام سے محصولات میں بہتری ،معاشی استحکام، ٹیکس نیٹ میں وسعت ہدف ہے۔

برٹش امریکن ٹوبیکو (بی اے ٹی) وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہابوم اینڈ بسٹ سائیکل کا خاتمہ مالی نظم و ضبط سے ممکن ہے،تمام شعبوں میں تو جہ ٹیکس تعمیل بہتر بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے پر مرکوز ہے، ایف بی آر اصلاحات میں اے آئی بیسڈ سی آر ایم اور پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا چینی، سیمنٹ، ٹوبیکو، ٹیکسٹائل ،بیوریجز سیکٹر میں نفاذ سخت کیا گیا، غیر قانونی سگریٹ سازی اور سمگلنگ کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئیں،محصولات میں اضافہ مالی استحکام کیلئے ناگزیر ہے،حکومت پالیسی بہتری کیلئے تعمیری مشاورت جاری رکھے گی۔