ٹرمپ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزوں پر کام روکنے کا فیصلہ چیلنج

نیویارک:(بیورورپورٹ) ٹرمپ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں پر کام روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

شہری حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا صدر ٹرمپ کی پالیسی امیگریشن بنیاد کو نقصان پہنچا رہی ،امیگرنٹ ویزوں پر کام معطل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی، امتیازی ، انسانی حقوق کے منافی ،ہزاروں خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔

شہری حقوق کی تنظیموں نے عدالت سے استدعا کی ویزا پالیسی پر عمل درآمد روکنے کےلئے فوری عدالتی حکم جاری کیا جائے،عدالت میں کیس کی سماعت جلد متوقع ہے۔